چین نے امریکی ووٹرز کا ڈیٹا چرانے کا الزام مسترد کردیا
چین نے امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ نہ تو کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور نہ ہی امریکی انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرتا ہے، اور امریکی انتخابات میں مداخلت کا کوئی ارادہ یا مفاد نہیں رکھتا۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس قسم کے الزامات بے بنیاد ہیں اور چین کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments
