ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بیتاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بیتاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے کی آخری رسومات کے لیے مذاکرات کو روک دیا ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سرد جنگ نے امریکا کے دشمنوں کو تاریخ کی گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے۔ ہم نے سب سے مضبوط اور طاقتور فوج بنائی۔ ہم نے دو عالمی جنگیں جیتیں۔حالیہ تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہم نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی، اور ہم نے ایران کو چاروں شانے چت کیا، وہ آباد ہونے کے لیے مر رہے ہیں، وہ دوبارہ آباد ہونا چاہتے ہیں۔ ہم نے انہیں سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے لیے ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں۔
