ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اہم کمانڈر احمد واحدی پہلی بار عوامی سطح پر سامنے آگئے
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرعام پر آ گئے ہیں۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد واحدی نے تہران میں شہید سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر اعلیٰ حکومتی اور عسکری شخصیات کے ہمراہ حاضری دی۔احمد واحدی کی یہ پہلی عوامی موجودگی سمجھی جا رہی ہے کیونکہ وہ حالیہ جنگ کے آغاز اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے عوامی تقریبات میں نظر نہیں آئے تھے۔یاد رہے کہ یکم مارچ 2026 کو پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر محمد پاکپور کی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہادت کے بعد احمد واحدی کو قائم مقام کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی تھی جب ایران کو شدید سکیورٹی اور عسکری چیلنجز کا سامنا تھا۔



