وینزویلا میں آنے والے زلزلے سے ایک لاکھ تک اموات کا خدشہ
وینزویلا کا دارالحکومت کراکس دو انتہائی طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا، جہاں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، اب تک ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں جب کہ زلزلے سے ایک لاکھ تک اموات کا خدشہ ہے۔ایک منٹ کے اندر آنے والے دو طاقتور ترین زلزلوں کیوجہ سے متعدد رہائشی اور کمرشل عمارتیں منہدم ہوئیں جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔یو ایس جیالوجیکل سروے کے مطابق ایک لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں، اب تک 10 ہزار سے زائد لاپتہ افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ 164 افراد ہلاک اور 7 سو سے زائد زخمیوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق گذشتہ رات وینزویلا میں آنے والے زلزلوں میں سے ایک سنہ 1900 کے بعد ملک میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔ادارے کے زلزلوں کے ریکارڈ کے مطابق 29 اکتوبر 1900 کو وینزویلا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جسے سان نارسیسو زلزلہ کہا جاتا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے اور تعداد لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔زلزلے کے بعد ہنگامی امدادی کام جاری ہیں جہاں رضاکار ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کیلیے کوشاں ہیں اور اب تک 235 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔



