تہران نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوؤں کو مسترد کر دیا

تہران نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوؤں کو مسترد کر دیا

ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تاحال کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق معاہدے کی دستخطی تاریخ اور مقام کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی مسودے کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے تاہم امریکا کی جانب سے بار بار موقف میں تبدیلی نے پیش رفت کو متاثر کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ قطر اور پاکستان اس پورے سفارتی عمل میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ایران اپنے اصولی مؤقف اور ریڈ لائنز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں