فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں،امریکا

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں،امریکا

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ ممکنہ طور پر مکمل ہوگیا ہے جب کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تہران پہنچ چکے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان بنیادی ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔ پاکستانی قیادت نے اس سفارتی عمل میں قابلِ تعریف کردار ادا کیا ہے۔سوئیڈن میں نیٹو اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک قابلِ قبول معاہدہ طے پاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں