ایران نے آبنائے ہرمز نہیں کھولی تو پلان بی شروع کیا جائے گا،امریکا نیٹو اجلاس

ایران نے آبنائے ہرمز نہیں کھولی تو پلان بی شروع کیا جائے گا،امریکا نیٹو اجلاس

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے معاملے پر نیٹو اتحادیوں سے ہنگامی بنیاد پر مشاورت کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن میں نیٹو اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ مثالی صورتحال تو یہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کھول دے لیکن ہمیں یہ بھی سوچنا ہوگا کہ اگر اس نے انکار کردیا تو پھر کیا ہوگا؟وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں اگر ایران بحری راستہ کھولنے سے انکار کر دے تو امریکا اور اس کے اتحادیوں کو “پلان بی” تیار رکھنا ہوگا۔مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ صرف یہ امید کافی نہیں کہ ایران خود آبنائے ہرمز کو خود ہی بحال کر دے گا بلکہ اس صورتحال کے لیے متبادل حکمت عملی بھی ناگزیرہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بحری گزرگاہ میں فائرنگ یا حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا سمیت دیگر ممالک کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں