آبنائے ہرمز کے معاملے میں اب صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش پر ایران کے ساتھ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلونے پر اتفاق کیا ہے تاہم چین نے براہ راست مداخلت کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔بیجنگ سے واپسی کے دوران ایئر فورس ون میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی تیل درآمد کرنے والی چینی فرموں پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے امکان پر غور کر رہے ہیں جبکہ چین بدستور ایرانی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا چینی صدر نے ایران پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا عزم کیا ہے تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں کوئی احسان نہیں مانگ رہا ہوں کیونکہ جب آپ احسان مانگتے ہیں تو آپ کو بدلے میں احسانات کرنا ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments



