امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر حملہ

امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر حملہ

امریکا اور ایران کے درمیان بیک ٹو ڈور جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں تاہم آبنائے ہرمز میں کشیدگی تاحال برقرار ہے جس کی تازہ مثال امریکی بحریہ کا ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق رات گئے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ نے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا جس پر ایرانی پرچم لہرا رہا تھا۔ایک ایرانی اہلکار نے تصدیق کی امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں جس ایرانی مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا اس میں 15 افراد موجود تھے۔صوبہ ہرمزگان کے ایک عہدیدار محمد رازمہر نے بتایا کہ امریکی حملے میں 10 ملاح شدید زخمی ہوگئے جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی بحریہ نے ایرانی تجارتی جہاز کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کے پانیوں پر محو سفر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں