میگھن مارکل کے والد ٹخنے پر نصب الیکٹرانک نگرانی کا آلہ کاٹنے کے باعث دوبارہ گرفتار

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 82 سالہ تھامس مارکل نے گھر میں نظر بندی کے دوران ٹخنے پر نصب الیکٹرانک نگرانی کا آلہ کاٹ کر اتار دیا جس کے بعد امریکی عدالت نے انہیں ضمانت کے بغیر حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔
تھامس مارکل کو گزشتہ ہفتے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف بی آئی کے مطابق لاس اینجلس میں ان کے زیرِ استعمال اسٹوریج یونٹس سے قابلِ اعتراض تصاویر اور دیگر مواد برآمد ہوا تھا، تاہم تھامس مارکل ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔
دوسری جانب میگھن مارکل نے والد پر عائد الزامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وہ منگل کو شہزادہ ہیری کے ہمراہ برسلز میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، تاہم اپنی طے شدہ تقریر منسوخ کر دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں