ایران سے جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا، ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے تہران پر حملوں کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فوجی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا۔
ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کو مزید وسعت دینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے حملے کیے گئے اور تاریخ اس فیصلے کو درست قرار دے گی۔
ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو مبینہ انتخابی نقصان کی مختلف وجوہات بھی بیان کیں، جن میں ایران جنگ، ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، اسرائیل مخالف جذبات اور انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیاں شامل ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ تنازع سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتا ہے اور اگر سفارت کاری سے ایرانی حقوق کا تحفظ ممکن ہو تو تہران جنگ میں الجھنا نہیں چاہتا۔
تاہم ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں