روس میں لاجسٹک سینٹر پر یوکرین کا حملہ، 7 افراد ہلاک
روس میں ایک لاجسٹک سینٹر پر یوکرینی ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک اور 24 ذخمی ہوگئے ہیں. روسی حکام کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملے میں روس کے تامبوف علاقے کے شہر کوتووسک میں ایک لاجسٹک سینٹر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔حملہ مبینہ طور پر روس کی بڑی ای کامرس کمپنی کے لاجسٹک مرکز پر کیا گیا۔مقامی حکام نے جائے وقوعہ پر ہنگامی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ روسی حکام نے اس حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا ہے.
Load/Hide Comments
