ایران کی جانب سے سعودی عرب میں ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران کی جانب سے سعودی عرب کی ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جسے امریکی افواج بھی استعمال کرتی ہیں.سعودی وزارتِ دفاع نے تاحال اس مخصوص دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ آزاد ذرائع بھی فوری طور پر یہ تصدیق نہیں کر سکے ہیں کہ میزائل اپنے ہدف تک پہنچے یا حملے سے کیا نقصان ہوا۔
Load/Hide Comments
