ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کی علی الصبح کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کی مبینہ ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکا کے حالیہ فوجی حملوں کے جواب میں کی گئی۔
ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق ویڈیو میں پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس اور بحریہ کی جانب سے مختلف مقامات سے بیلسٹک میزائل اور ڈرون فائر کیے جاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکی فوجی کارروائیوں کے ردعمل میں کیے گئے اور ان کا مقصد امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔
Load/Hide Comments



