نیپال قیامت خیز سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 675 تک پہنچ گئی

نیپال قیامت خیز سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 675 تک پہنچ گئی

نیپال میں بدھ کو آنے والے اچانک اور شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی مقامی حکام کے مطابق کم از کم 675 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 400 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔نیپال اور تبت کی سرحد پر ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتا افراد میں 320 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں مٹی کے تودے اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 546 افراد لاپتا ہیں۔ چینی حکام کے مطابق لاپتا افراد میں 23 ممالک کے 261 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق تبت میں لاپتا غیر ملکیوں میں 15 برطانوی، 104 نیپالی، 49 بھارتی، 18 امریکی، 33 لیٹوین، 6 کینیڈین، 6 آسٹریلوی، 4 جنوبی افریقی، 3 ملائیشین، 3 جرمن، 3 روسی، 2 آئرش، 2 اسٹونین، 2 فرانسیسی، 2 ڈچ، 2 نیوزی لینڈ کے شہری جبکہ فن لینڈ، لیتھوانیا، پرتگال، یوکرین، اسپین اور ہنگری کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔چینی حکام نے لاپتا غیر ملکی شہریوں کے متعلق ان کے متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو اطلاع دے دی ہے۔نیپالی حکام پہلے ہی 33 برطانوی شہریوں کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے چکے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ چین کی جانب سے رپورٹ کیے گئے 15 برطانوی شہری ان ہی افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں