بنگلا دیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے باعث بنگلا دیش کو ٹیسٹ کے دوسرے روز ہی عبرتناک شکست کا سامنا کرںا پڑا ہے۔سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو 51 رنز اور اننگز سے شکست ہوئی، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کی ٹیموں نے کل 369 رنز بنائے جو ٹیسٹ میچز میں کم ترین مجموعہ ہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوی دی تھی لیکن مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 64 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تاہم کینگروز 146 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
Load/Hide Comments
