فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم ملٹری لیڈر ہیں وہ نہ ہوتے تو آج ہم یہاں نہ ہوتے، امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے، انہوں نے بطور خاص آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہاکہ آپ نے جو کچھ کیا، اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں، عاصم منیر عظیم ملٹری لیڈر ہیں وہ نہ ہوتے تو آج ہم یہاں نہ ہوتے۔وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے برگن سٹاک ریزارٹ میں امریکا ایران تکنیکی مذاکرات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی سپیکرباقر قلیباف و وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کیں۔پاکستان و قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات سے قبل برگن سٹاک ریزارت سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا، جہاں وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔اس موقع پر سٹیوووٹکوف اور جے ڈی کشنر بھی موجود تھے، جے ڈی وینس نے آگے بڑھ کر وزیراعظم کا گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا۔وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی گلے ملے ، جے ڈی وینس نے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ وی لو پاکستان،تھینک یو۔انہوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بطور خاص کہا کہ آپ نے جو کچھ کیا اس کے لئے آپ کا شکریہ۔



