محسن نقوی اور ایرانی وزیرخارجہ کی امریکا سے معاہدے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران امریکا سے معاہدے کے بعد خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنما مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جہاں معاہدے کے بعد خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے تہران پہنچنے پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ایئرپورٹ پر ان کا پرت پاک استقبال کیا اور تہران میں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
Load/Hide Comments



