’بچے مجھ سے بات ہی نہیں کرتے‘، جان ریمبو آبدیدہ ہو گئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جان ریمبو نے اپنے بچوں کے ساتھ وقت نہ گزار پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی اور ترقی کی مصروفیات نے انہیں اولاد سے دور کر دیا۔
جان ریمبو نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث بچوں کو مناسب وقت نہیں دے پائے تو اب وہ اپنی اہلیہ سے اکثر کہتے ہیں کہ بچوں کو ان کے پاس کچھ دیر بیٹھنے کے لیے کہا کریں تاکہ وہ ان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بچے ایک ہی گھر میں ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ اپنے کمروں میں ہی رہتے ہیں، کاش ہو میرے پاس آکر تھوڑی دیر بیٹھ جائیں۔
جان ریمبو کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے خواہش مند ہیں اور ان سے بڑھتے ہوئے فاصلے کو محسوس کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments
