برطانوی وزیرِ سلامتی ڈین جاروس کا پاکستان کا دورہ

برطانوی وزیرِ سلامتی ڈین جاروس کا پاکستان کا دورہ

برطانوی وزیرِ سلامتی ڈین جاروس نے پاکستان کا دورہ کیا، حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، نادرا، سائبر کرائم، امیگریشن، کوسٹ گارڈز اور تربیتی پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈین جاروس نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت انسدادِ دہشت گردی اور سنگین منظم جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات پر گفتگو ہوئی۔دونوں ممالک نے دہشت گردی، منظم جرائم، غیر قانونی امیگریشن اور ویزا فراڈ کی روک تھام کے لیے عملی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔س سلسلے میں معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے مضبوط کرنے اور جرائم پیشہ و دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں موٴثر بنانے پر زور دیا گیا۔ڈین جاروس نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کو مشترکہ سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے اور ان خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے سے دونوں ممالک زیادہ محفوظ ہو سکتے ہیں۔برطانوی وزیر مملکت برائے سکیورٹی ڈین جاروس کی وزارت داخلہ بھی آمد ہوئی جہاں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں