امریکا کا ایران پر نیا حملہ

امریکا کا ایران پر نیا حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے محدود فوجی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ایران کے سرکاری میڈیا نے جزیرہ قشم کے علاقے سوزہ میں دو دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی تھی۔ جزیرہ قشم آبنائے ہرمز میں واقع ہے، جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکی کارروائی کو معمولی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک چھوٹا فضائی دفاعی نظام تیار کیا تھا جسے امریکی فوج نے چند منٹوں میں تباہ کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں