ایران میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں بلوچ علیحدگی پسند کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں بلوچ علیحدگی پسند کو پھانسی دے دی گئی

ایران نے پولیس اسٹیشن پر مہلک حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا یافتہ بلوچ شہری محمد عارف شاہ بخش کو پھانسی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ محمد عارف شاہ بخش کا تعلق کالعدم مسلح تنظیم جیش العدل سے تھا اور انہیں جنوب مشرقی ایران میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی۔ایرانی عدلیہ کے مطابق شاہ بخش کو صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر خاش میں واقع قلعہ بید پولیس اسٹیشن پر مسلح حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس حملے میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔میزان آن لائن کے مطابق ملزم کو مسلح بغاوت اور اسلامی قوانین کے تحت محاربہ یعنی جنگ چھیڑنے کے جرائم میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔رپورٹ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی تاریخ اور ہلاک یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں