کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی نشست

کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی نشست

کورکمانڈر کوئٹہ سے میڈیا کے نمائندوں کی خصوصی نشست میں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستان کے میڈیا نمائندگان کی خصوصی نشست ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورت حال پر میڈیا وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا اور اس موقع پر میڈیا کے وفد نے دہشت گردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں