تہران اور واشنگٹن ایک ممکنہ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، امریکی نائب صدر

تہران اور واشنگٹن ایک ممکنہ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ابھی حتمی معاہدہ نہیں ہوا، تاہم دونوں ممالک ایک ممکنہ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی چند اہم نکات پر مذاکرات جاری ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال مجوزہ معاہدے کی منظوری دینے کیلئے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید پیش رفت کے بعد ہی صدر ٹرمپ معاہدے کی توثیق کی پوزیشن میں ہوں گے۔امریکی نائب صدر کے مطابق امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مزید پیچھے دھکیل سکے، تاہم اس مقصد کیلئے تفصیلی مذاکرات اور واضح شرائط ضروری ہیں۔جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر کب دستخط کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں