نیتن یاہو کا غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کا اعلان

نیتن یاہو کا غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کا اعلان

جرمنی نے غزہ کے مزید علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے کی مستقل تقسیم قابل قبول نہیں۔الجزیرہ کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال پہلے ہی انتہائی سنگین ہے اور مزید فوجی قبضے کے منصوبے خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی افواج پہلے ہی تقریباً 60 فیصد غزہ پر مؤثر کنٹرول رکھتی ہیں اور اب مزید علاقوں پر قبضہ کیا جائے گا۔جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ برلن فلسطینی علاقوں کی مستقل تقسیم یا طویل فوجی قبضے کی حمایت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران پہلے ہی خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے اور صورتحال کے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں