عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے،فیصل چوہدری

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے،فیصل چوہدری

فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے، بشرا بی بی گھریلو خاتون ہیں، روایات کے مطابق جو خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتے، ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ اپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی بہت پرعظم اور حوصلے میں کھڑی ہیں انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے صعوبتیں برداشت کیں، بانی پی ٹی ائی نے پیغام دیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے ہم ہر طرح کی مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی ائی کا پیغام ہے کہ ہم جیلوں میں رہنے کو تیار ہیں لیکن اس امریت اور یحیی خان پارٹ ٹو کو نہیں مانیں گے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم اپنے اصول اور نظریے کی خاطر ہمیشہ کھڑے رہیں گے، بانی پی ٹی ائی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایات دی ہیں کہ8فروری کو پورے کے پی سے قافلے پشاور جمع ہوں گے اور شٹرڈاؤن کریں گے، تمام صوبوں کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدے دار یوم سیام بھرپور حصہ لیں گے ان کی پروگریس رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں