پیٹرولیم نرخ کا یومیہ تعین عوام کو سیاسی مصلحتوں اور اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کیلیے ہے، وفاقی وزیر

پیٹرولیم نرخ کا یومیہ تعین عوام کو سیاسی مصلحتوں اور اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کیلیے ہے، وفاقی وزیر

پیٹرولیم انڈسٹری اور شراکت داروں نے پیٹرول کی قیمتوں کے نئے نظام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام مفاد کیساتھ پیٹرولیم صنعت کے پائیدار استحکام کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کا روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے نظام پر انڈسٹری شراکت داروں سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شرکا نے نئے نظام کا خیر مقدم کیا۔اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل ، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان، ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ایک شفاف فارمولہ کے ذریعے مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، اس نظام سے ناجائز منافع خوری، استحصال اور غیر معمولی مالی فوائد حاصل کرنے کی گنجائش کو کم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں