دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے کافی پینے کا بہترین وقت کیا
ایک حالیہ تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ صرف صبح کے وقت کافی پیتے ہیں ان کے دل کے امراض میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جانے کے خطرات ان لوگوں سے کم ہوتے ہیں جو دن میں کئی بار کافی پیتے ہیں۔یہ تحقیق امریکی ریاست لوئزیانا میں واقع یونیورسٹی آف اوبسیٹی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر لو چی کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے کی۔ اس تحقیق کے دوران 40 ہزار بالغ رضاکاروں سے 1999 سے 2018 کے دوران سروے کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔سروے میں رضاکاروں نے کافی پینے سے متعلق اپنی عادات کے متعلق بتایا تھا کہ وہ دن میں کس وقت، کتنی بار اور کتنی مقدار میں کافی پیتے ہیں۔ اوسطاً 10 سال کے عرصے کے دوران 4295 رضاکاروں کی موت واقع ہوگئی، ان میں سے 1268 افراد دل کے امراض کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے۔
Load/Hide Comments



