برطانیہ: بہو پر ظلم ڈھانے والے پاکستانی خاندان کے 5 افراد کو قید کی سزا
برطانوی شہر ہڈرز فیلڈ میں پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کے 5 افراد کو بہو امبرین فاطمہ کو جسمانی نقصان پہنچانے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیپنڈنٹ انگلش کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کے 5 افراد کو جرم میں مجرم قرار دینے کے بعد جج جسٹس لیمبرٹ نے ان کی سزا کا فیصلہ سنایا۔ملزمان میں سے کسی نے بھی اپنے دفاع کے لیے عدالت میں ثبوت نہیں دیا، پانچوں ملزمان مجرم پائے گئے ہیں۔جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ امبرین کے شوہر 31 سالہ اصغر شیخ، ان کے والد 55 سالہ خالد شیخ اور ان کی والدہ 52 سالہ شبنم شیخ کو 7 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔اس کےعلاوہ اصغر شیخ کے بھائی 25 سالہ سکلائن شیخ اور بہن 29 سالہ شگوفہ شیخ کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ انہیں وہ فوری طور پر جیل نہیں جائیں گے، اس کے بجائے انہیں دو سال کے لیے کچھ اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر وہ قوانین پر عمل کرتے ہیں تو سکلائن کو 6 ماہ اور شگوفہ کو 18 ماہ کے لیے جیل نہیں جانا پڑے گا لیکن اگر دونوں 2 سال کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو بھائی کو 6 ماہ اور بہن کو 18 ماہ جیل میں گزارنا پڑ سکتے ہیں۔