اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے شام میں نیا قونصل خانہ کھول دیا
تہران :اسرائیلی حملے کے ایک ہفتے بعد ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں نیا قونصل خانہ کھول دیا۔خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں قونصل خانے کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ہمراہ نئے قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کو قونصل خانے پر حملے کا جواب ضرور ملے گا۔7 اپریل کو ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے خبردار کیا تھا کہ شام میں اس کے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد صہیونی ریاست کے سفارت خانے اب محفوظ نہیں ہیں۔
Load/Hide Comments