ایران نے سعودی عرب اور یمن کو امن کی پیشکش کردی
ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے معاہدے سے دستبرداری کے امکان پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے فیصلہ امریکا کے آئندہ رویے کو دیکھ کر کیا جائے گا۔الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے شہید رہنما علی خامنہ ای کے فتوے کے حوالے سے اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کیا ہوگا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔محسن رضائی نے واضح کیا کہ ایران اس وقت یہ جائزہ لے رہا ہے کہ آیا اسے این پی ٹی سے دستبردار ہونا چاہیے یا نہیں۔ ان کے مطابق اس فیصلے کا انحصار امریکا کے اقدامات اور رویے پر ہوگا۔
Load/Hide Comments
