عمران خان کا طبی معائنہ شفا نہیں پمز اسپتال میں ہوا، وزیر اطلاعات

عمران خان کا طبی معائنہ شفا نہیں پمز اسپتال میں ہوا، وزیر اطلاعات

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا گزشتہ شب طبی معائنہ شفا اسپتال نہیں پمز اسپتال میں ہوا، وزیر اطلاعات نے تصدیق کردی۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ ان کی بہن کی موجودگی میں کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں نے انہیں صحتمند قرار دیا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا، جہاں ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں