بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ “آپریشن شعبان” بھرپور انداز میں جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں 16 خارجی ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 7 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ اس سے قبل 9 کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور دور دراز راستوں میں چھپے دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو چکی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 102 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 64 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔
