فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور اسپیکر سے اہم ملاقات

فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور اسپیکر سے اہم ملاقات

پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزیشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں