ہزاروں فنکاروں کا اسرائیل کو وینس میں بین الاقوامی ثقافتی نمائش سے باہر کرنے کا مطالبہ
اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والے بین الاقوامی ثقافتی میلے میں اسرائیل کی شرکت کو نسل کشی کے حمایت کے مترادف قرار دیتے ہوئے ہزاروں فنکاروں، کیوریٹرز اور میوزیم کے ڈائریکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال اسرائیل کو اس میلے سے باہر کردیا جائے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فن کاروں نے کہا کہ ثقافتی میلے کو نسل کشی کرنے والی ریاست کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مترادف ہوگا۔دی آرٹ ناٹ جینوسائیڈ نے کہا کہ عالمی سطح کی بڑی نمائش بینالے میں دو سال قبل یوکرین میں روسی مداخلت کے بعد روسی حکومت سے منسلک افراد پر پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن اسرائیل کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا گیا حالانکہ غزہ میں جنگ جاری ہے۔اے این جی اے نے 12 ہزار 500 سے زائد افراد کے دستخط کے ساتھ جاری آن لائن خط میں کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے حوالے سے بینالے خاموش ہے، ہم اس دوہرے معیار پر حیرانی ہے۔مزید کہا گیا کہ بینالے میں اس سے قبل جنوبی افریقہ پر بھی ان کے امتیازی نظام کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی تھی اور آج بھی انسانی حقوق کے بڑے ادارے اسرائیل کے فلسطین پر قبضے کو غیرقانونی، ظالمانہ نظام اور انسانیت کے خلاف ظلم قرار دے چکے ہیں۔