نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ کی سفارش

اسلام آباد: 16ویں قومی اسمبلی کے استقبال کی تیا ریاں مکمل ہیں۔ نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخوا ہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرلی گئی۔ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر سالانہ 41کروڑ11لاکھ ، دیگر الاؤنسز کیلئے 13کروڑ ، ریگولر الاؤنس کیلئے 9کروڑ60لاکھ، دیگر الاؤنسز کیلئے 3 کروڑ40لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے89کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔دوسری جانب نومنتخب ارکان اسمبلی کو 1لاکھ50ہز ارماہانہ بنیادی تنخواہ،38ہزار اضافی الاؤنسز کی مد میں ملے گا۔ ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون کی مد میں 10ہزار، آفس الاؤنس میں 8 ہزار ملیں گے ۔ جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں15ہزار، اضافی الاؤنس کی مد میں5ہزار ملیں گے۔اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کی صورت میں ڈیلی اور کنوینس الاؤنس حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔ ارکان اسمبلی 4ہز ار800 روپے اسپیشل ،2 ہزار800 عام الاؤنس جبکہ 2000 روپے یومیہ کنوینس الاؤنس کی مد میں حاصل کرسکیں ۔رکن اسمبلی کو ملک کے اندرسفر پر بزنس کلا س، بیرون ملک سرکاری دورے پر فرسٹ کلاس میں مفت سفر کی سہولت میسر ہوگی ۔۔ دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ 2ہز ار روپے گھریلو الاؤنس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں