وزیرِ اعظم سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیرِ اعظم سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ایران امریکہ مزاکرات کا دوسرا دور مشاورتی عمل جاری ہے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی وزیرِ اعظم سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوءی ایرانی سفارت خانہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کی اسلام آباد میں دیگر آفیشلز کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سکیورٹی اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ بقائی شامل تھےایران اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں