اٹلی: گائے کی زیرِ نگرانی ریسکیو آپریشن، پیرا گلائیڈر کو بچا لیا گیا
اٹلی میں فائرفائٹرز نے درخت میں پھنس جانے والے ایک پیرا گلائیڈر کو صحیح سلامت اتار لیا۔
فائر حکام کے مطابق جمعرات کو ایوریہ اور ٹورین سے دو ٹیمیں ایک پیرا گلائیڈر کو ریسکیو کرنے کے لیے رواںہ ہوئیں جو ویکو کاناویس کی جانب اترتے ہوئے زمین سے تقریباً 26 فٹ اوپر درخت میں پھنس گیا تھا۔
فائرفائٹرز نے ایک سیڑھی استعمال کی جسے دونوں طرف رسیاں باندھ کر مضبوط کیا گیا تاکہ آدمی تک پہنچا جا سکے اور خوش قسمتی سے وہ بغیر کسی چوٹ کے خود سیڑھی سے نیچے اتر گیا۔
فائر فائٹرز کی ایک شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک گائے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی گھنٹی پوری کارروائی کے دوران بج رہی ہے۔
Load/Hide Comments



