زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
آسٹریلیا میں ایک معمر شخص نے سب سے زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جب چارلس اسمتھ کی پوتی پیدا ہوئی تب ان کی عمر 91 برس اور 209 دن تھی۔ جب ان کے بیٹے ایشلے کی پیدائش ہوئی تھی تب ان کی عمر 55 برس تھی۔
چارلس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پوتی گود میں اٹھایا اور پھر اس کو گود سے اتارنے کا دل نہیں کیا۔
ان کے بیٹے ایشلے اسمتھ کا کہنا تھا کہ ان کے والد ریکارڈ ہولڈر ہونے کے علاوہ بھی کافی متاثر کن ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد سے متعلق سب سے متاثر کن بات ان کی آزادی ہے۔ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بہترین زندگی گزار رہے ہیں، اپنی کیمپر وین میں پورے آسٹریلیا میں گھوم رہے ہیں اور مورٹن بے میں کشتی پر گھومتے پھرتے ہیں۔
Load/Hide Comments



