وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کیلئے تیاریوں کا آغاز
وزیراعظم شہباز شریف دسمبر میں بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کریں گے، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ روس کی تیاری پر اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ان کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا۔وزیراعظم ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
Load/Hide Comments
