پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کی گرفتاری کا دعویٰ
تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہوتے ہی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا۔صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا اسٹاف بھی محدود کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سینئر بیوروکریٹ، ڈاکٹر فخر عالم چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔
Load/Hide Comments
