صدرمملکت سے وزیراعطم کی ملاقات
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 13 اکتوبرکو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا الّلہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر احد چیمہ نے کی۔
Load/Hide Comments
