یورپ اپنے ڈیزل ذخائر عالمی مارکیٹ میں لانے پر رضامند ہے، ٹرمپ

یورپ اپنے ڈیزل ذخائر عالمی مارکیٹ میں لانے پر رضامند ہے، ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی ممالک اپنے ذخائر سے بڑی مقدار میں ڈیزل مارکیٹ میں جاری کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا یہ دعویٰ G7 کے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے.G7 ممالک نے مجموعی طور پر 10 کروڑ بیرل خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے ہنگامی ذخائر جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس میں ڈیزل کی قابلِ ذکر مقدار پہلے 20 دنوں میں مارکیٹ میں لائی جائے گی۔مجموعی ریلیز تقریباً چار ماہ تک جاری رہے گی۔G7 نے ایک دوسرے کے خلاف توانائی کی مصنوعات کی برآمدی پابندیاں عائد نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ٹرمپ کے مطابق یورپ کے پاس ڈیزل کے بڑے ذخائر موجود ہیں اور ان ذخائر کو مارکیٹ میں لانے کا عمل فوری طور پر شروع ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بڑھتی ہوئی ڈیزل قیمتوں اور عالمی سپلائی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں