اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے نیتن یاہو کو 7 اکتوبر سے پہلے ہی حملے سے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز
نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ستمبر 2023 کے آخر میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ کرکے انہیں بتایا تھا کہ حماس گروپ ایک بڑے حملے پر غور کر رہا ہے۔نیویارک ٹائمز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس بات کی تصدیق دو ایسے ذرائع نے کی جو یا تو اس گفتگو سے واقف تھے یا انہیں اس میں شامل شخص نے بریف کیا.اہم بات یہ ہے کہ ابتدائی طور پر یہ دعویٰ اسرائیلی اخبار ہآرتس نے شائع کیا تھا، لیکن اس وقت نیویارک ٹائمز نے اسے آزادانہ طور پر تصدیق شدہ نہیں قرار دیا تھا۔ اب ٹائمز نے اپنے ذرائع کے ذریعے اس رابطے کی مزید تصدیق کی ہے۔
Load/Hide Comments
