یوکرین کی امریکا سے روس کو روکنے کیلئے چین سے مدد لینے کی اپیل
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کو روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے لیے کہیں تاکہ ماسکو جنگ ختم کرنے یا کم از کم کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹرمپ سے ذاتی طور پر کہا کہ چین کو روس کے ساتھ اپنے تعلقات اور اثر و رسوخ کو استعمال کرنا چاہیے۔ ان کے خیال میں چین توانائی اور اناج کی برآمدات سمیت بعض شعبوں میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ٹرمپ نے مبینہ طور پر یہ پیغام شی جن پنگ تک پہنچانے پر آمادگی ظاہر کیتاہم، 25 ستمبر تک زیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی امریکی ٹیم سے ٹرمپ اور شی کی بات چیت کے نتائج کے بارے میں کوئی جواب نہیں ملا تھا۔
Load/Hide Comments
