ٹرانسفارمرز کے وائس ایکٹر پیٹر کولن انتقال کر گئے
مشہور ہالی ووڈ فرنچائز ’ٹرانسفارمرز‘ کے مقبول کردار آپٹیمس پرائم کو اپنی آواز دینے والے لیجنڈری وائس ایکٹر پیٹر کولن 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پیٹر کولن کے ایجنٹ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار بدھ کے روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے، ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔پیٹر کولن کے اہلِ خانہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے پیاروں کی موجودگی میں پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے۔
Load/Hide Comments
