معاہدہ مکہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، اسحاق ڈار

معاہدہ مکہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاہدہ مکہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، معاہدے کا واحد مقصد علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے وضاحت کی کہ معاہدہ علاقے کے دیگر ممالک کے لیے بھی کھلا ہے جو اختلافات کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستونوں کے مطابق ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کی قیادت اور عوام کے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کئی سال کی بات چیت اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں