وزیر اعظم کی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

وزیر اعظم کی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ مکہ دفاعی معاہدہ، پراسلامی ممالک نے خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے مدینہ منورہ سے پاکستان پہنچ گئے۔ مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ پر دستخط کیے گئے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کو تینوں برادر ممالک کے دفاعی تعاون، مشترکہ سلامتی اور اسٹریٹجک شراکت داری میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کے مطابق اجتماعی دفاع پر مبنی معاہدہ سیکیورٹی، دفاعی صنعت اور مشترکہ منصوبوں کو مضبوط کرے گا جبکہ یہ کسی ملک کے خلاف نہیں اور امن و استحکام کے خواہاں برادر ممالک کے لیے کھلا ہے اسلامی تعاون تنظیم کےسیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اہم اسٹریٹجک اقدام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں