یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی

یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی

کیف: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کو صرف ایک سال بعد عہدے سے ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ملکی حکومت نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔
صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کابینہ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت میں بھی اہم تبدیلیاں کی جائیں گی، وہ وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کی خدمات کے معترف ہیں اور انہیں ملک کے ایک اہم شراکت دار کے ساتھ تعلقات سے متعلق نئی ذمہ داری کی پیشکش کی گئی ہے۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تعاون سے حکومت میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئے وزیراعظم کے لیے کس شخصیت کو نامزد کیا جائے گا یا یولیا سویریڈینکو کی نئی ذمہ داریاں کیا ہوں گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی، تاہم اس کی وجوہات بیان نہیں کیں۔
یولیا سویریڈینکو، جو پیشے کے اعتبار سے ماہر معاشیات ہیں، جولائی 2025 میں وزیراعظم مقرر ہوئی تھیں، اس سے قبل وہ ایک سال تک صدر زیلنسکی کے دفتر میں نائب سربراہ رہیں، جبکہ چار برس تک نائب وزیراعظم اور وزیر برائے اقتصادی ترقی و تجارت کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔
یوکرین کے آئین کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کی منظوری پارلیمنٹ دیتی ہے، اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی پوری کابینہ بھی تحلیل ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں