پاکستان اور ترکیہ میں اہم رابطہ

پاکستان اور ترکیہ میں اہم رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور امریکا و ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب بڑھتی ہوئی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جاری مذاکرات کی کامیابی پورے خطے کے لیے مثبت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ترکیہ بھی ان ممالک میں شامل ہے جن سے خطے کی صورتحال اور ممکنہ امن فارمولے کے حوالے سے مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں